مستقبل پر حملہ

23 دسمبر 2014

مکرمی! 16 دسمبر کو پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیا گیا قوم کے معماروں کو انتہائی بے رحمانہ طریقے سے شہید کر دیا گیا یہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ ایک بزرگ کی موت ماضی پر پردہ ڈال دیتی ہے جبکہ ایک بچے کی موت سے آنے والا کل متاثرہوتا ہے اور پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کے حملے میں 134 بچے شہید کر دئے گئے 134 خاندانوں کو اجاڑ دیا گیالیکن پاکستان کے دل پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کیا قدم اٹھایا گیا حکمرانوں نے تو صرف آل پارٹیز کانفرنس کر کے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ کیا یہ کافی ہے اس ملک کے مستقبل پر حملہ کرنے والوں کے لیے؟ (طیبہ رحمان،ماس کمیونیکش ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور)