انعامی بانڈز اور ٹیکس

23 دسمبر 2014

مکرمی! میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ انعامی بانڈز کے چھوٹے انعامات پر ٹیکس ختم کر کے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔ اور باقی انعامات پر 15%ٹیکس کی بجائے 10%ٹیکس کیا جائے۔ اس طرح انعابی بانڈز کی خریدو فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔ خاص طور پر 100روپے اور 200روپے والے انعامی بانڈز کے چھوٹے انعامات پر ٹیکس ختم کر دیا جائے۔ یا چھوٹے انعامات مثلاً 100روپے والے بانڈز کا چھوٹا انعام 1000روپے ہے، 2000روپے کردیا جائے اور 200 روپے والے انعابی بانڈز کا چھوٹا انعام 1250 سے بڑھا کر 3000روپے کردیا جائے۔ (محمد اسلم رانا، کیپٹن جمال روڈ ساندہ کلاں لاہور)