نایاب ہرن کو مارنے والے تین افراد کو پچاس ہزار روپے جرمانہ
کلرسیداں(نامہ نگار)ہرن کی نسل کی مادہ ککڑ کا پتھروں اور کلہاڑیوں سے ہلاک کرنے والے تینوں افراد کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ،تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے عربی کنارے پر واقع جنگل میں ہرن کی نسل کے ککڑ پائے جاتے ہیں چند ایام قبل جنگل کو آگ لگا دی گئی جس پر وہاں موجود مادہ ککڑ آگ کی تپش سے نکل کر باہر بکریوں کے ریوڑ میں شامل ہو گئی مگر وہاں موجود چرواہوں نے اسے شناخت کر لیا انہوں نے پہلے اسے پتھر مار مار کر نڈھال کیا اور پھر جب ان کے پاس چھری میسر نہیں تھی تو انہوں نے نہ صرف کلہاڑی کے وار کرکے اسے ذبح کیا بلکہ اس کے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی جس پر تحصیل وائلڈ لائف آفیسر چوہدری طلعت حسین نے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے صداقت وغیرہ کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔