طاہر اشرفی آج ملکی حالات پر پریس کانفرنس کرینگے
لاہور( خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سیکرٹری جنرل اور صدر دارلافتائ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی آج اہم ملکی اور غیر ملکی معاملات پر مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ساتھ پریس کانفرنس کریںگے۔ پریس کانفرنس آج دوپہر ساڑھے تین بجے لاہور پریس کلب میں ہوگی۔