قیام امن کیلئے کوشش قومی فریضہ ہے: سید محمود غزنوی
لاہور (پ ر) امن کمیٹی برائے بین المذاہب و سماجی ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی حق کیلئے ڈٹ جانے کا سبق دیتی ہے۔ محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ سے ملکر کام کرینگے۔ دشمن پاکستانیوں میں اختلاف پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے ہمیں اتحاد کی قوت سے اسے ناکام بنانا ہے۔ ملک میں بے انتہا قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے اسے تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قیام امن کیلئے کوشش قومی فریضہ ہے۔