کراچی : گجر نالے سے دو لاشیں مل گئیں، تیسری کی تلاش جاری
کراچی (این این آئی) گجر نالے میں گزشتہ روز ڈوبنے والے3افراد میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،امدادی رضاکاروں کی تیسری لاش کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ کراچی میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے دوران گجر نالے میں ڈوبنے والے تین افراد میں سے دو کی لاشیں مل گئی ہیں، تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔امدادی ٹیموں کے مطابق برساتی ریلے میں لاپتا ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹا اور چچا شامل ہیں۔اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ نکالی گئی دو لاشوں کی شناخت بلال اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔