قادر پور راں کے علاقے میں زہریلا مشروب پینے سے 6 افراد کی حالت غیر
ملتان( کرائم رپورٹر ) تھانہ قادر پور راں کے علاقے زہریلا مشروب پینے سے بے ہوشی کی حالت میں 6افراد کو نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق شاخ مدینہ کے قریب کبیروالہ کے رہائشی عمران نے کنٹرول شیڈ بنایا ہوا ہے جس میں لیبر کام کرتی ہے ،جہاں بہاولپور کے رہائشی عمران نے اپنے ساتھیوں کو بے ہوشی کی گولیاں مشروب میں ملاکر پلادی ،جس کی وجہ سے زاہد ، مزمل ، سکندر ، شہباز، شاہد اور عثمان بے ہوش گئے ،جہنیں بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔