پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی تجارت کی روک تھام کا آج دن منایا جائیگا
کوٹ ادو(خبر نگار)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی تجارت کی روک تھام کا عالمی آج دن منایا جائیگا،اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے زیراہتمام اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 23اگست کو انسانی تجارت کے خلاف عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا،ابتدائی طور پر سال 1998ء میں پہلی مرتبہ ہیٹی میں انسانی تجارت کے خلاف عالمی دن منایا گیا۔