سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم لازمی قرار
ملتان( نمائندہ نوائے وقت)سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے ب فارم لازمی کردیا گیا، سکول سربراہان کو" سیس" پر پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج بھی کرنا لازمی ہوگا تفصیل کے مطابق سرکاری سکولوں میں داخلے کے لئے ب فارم لازمی کردیا گیا۔ جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سیس پر پہلے سے داخل بچوں کے ب فارم کا اندراج کرنا بھی لازمی ہوگا۔سکول سربراہان کو بچوں کے ب فارم کے اندراج کے لئے31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ ب فارم کا اندارج نہ کرنے پر متعلقہ سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائیگی