پی ایچ اے کے اسسٹنٹ گارڈن افسرکی قواعد و ضوابط کے برعکس ترقی
ملتان (خبر نگار خصوصی) پی ایچ اے کے اسسٹنٹ گارڈن افسر خلیل کی جانب سے قواعد و ضوابط کے برعکس پرموشن لینے کا انکشاف ہوا ہے مذکورہ اہلکار کے خلاف انتظامیہ کو دی گئی درخواست کے مطابق اس اہلکار کی 2008 میں ریکروٹمنٹ کے خلاف ایم ڈی اے میں آڈٹ پیرا بنا کہ ترقی کیلئے 5 سال کا تجربہ درکار تھاجبکہ افسر خلیل کو ڈپلومہ ڈگری کے صرف ایک سال بعد ترقی دیدی گئی بعد میں پی ایچ اے ملتان اتھارٹی کے قیام پر اس اہلکار نے اپنا پوسٹنگ اس میں کرالی اور سابقہ خلاف قانون ترقی لینے کے آڈٹ پیرا کے باوجود 2017 میں پی ایچ اے میں سکیل 11 سے سکیل 14 میں پرموشن لے لی۔ پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے قواعد و ضوابط کے مطابق پرموشن دی ہے انہیں آڈٹ پیرا کا ریکارڈ اب دیاگیاہے پرموشن یا ان کی تعیناتی کے وقت ریکارڈ نہیں دیا گیا تھا۔