امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائو محمد ظفر دو روزہ تنظیمی دورے پر آج لیہ جائینگے
ملتان (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائو محمد ظفر آج بروز اتوار دو روزہ تنظیمی دورے پر ضلع لیہ جائینگے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران کی کارکردگی ٗ شعبہ جات ٗ مالیات اور سیاسی امور کے کاموں کا جائزہ ٗ ضلعی نظم کیساتھ نشست ٗ کارکنوں اور موثر افراد کیساتھ انفرادی ملاقاتیں بھی کرینگے۔