اسسٹنٹ کمشنر جلالپور کی ریونیو حکام کو ریکوری عمل تیز کرنے کی ہدایت
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور کی زیرصدارت ریونیوسٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پٹواری اپنے اپنے حلقوں کی ریکوری کا عمل بھی مکمل کریں اور ساتھ ہی پرائم منسٹر پورٹل،نیب سمیت دیگراداروں کی زیرالتوا رپورٹس فی الفور فائنل کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے چیف آفیسر مصلح الدین بخاری کے ہمراہ محرم روٹس کا جائزہ لیا اور گلیاں،سڑکیں،صفائی چیک کی۔