اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو قدر سے دیکھتے ہیں، احمد فاروق
اسلام آباد ( نیوز رپو رٹر ) ڈنمارک کے شہر اوڈنسہ میں ایک شاندار جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈنمارک میں پاکستانی سفیر احمد فاروق‘ برطانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی‘ پاکستان سٹڈیز کلچرل سنٹر اوڈنسہ کے صدر ظہیر انور شیخ‘ ڈنمارک کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت نوازمرزا گوجرخانوی‘ پاکستان کمیونٹی فورم کے چیئرمین راجہ غفور افضل ودیگر اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔ جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام پاکستان سٹڈیز کلچرل سنٹر اوڈنسہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت اور بے پناہ قربانیوں کے بعد وجود میں آیا اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اووسیز پاکستانیوں کی خدمات کو قدر سے دیکھتے ہیں پاکستان ایمبیسی اور ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مضبوط تعلق قائم ہونا چاہیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے کہا کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں آزادی کا حصول پھولوں کو سیج نہیں ہوا کرتی ہر لمحہ اپنے وطن عزیز پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ملکی سلامتی جان سے بھی عزیز تر ہے تقریب سے نواز مرزا گوجرخانوی‘ کشمیر سوسائٹی ڈنمارک کے صدر اجہ ساجد‘ ادارہ منہاج القرآن اوڈنسہ کے صدر ندیم یونس‘ شفیق سیٹھی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔