پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ، ثروت قادری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اتحاد ویکجہتی کے ساتھ اہلسنت امن وسلامتی اور حسینیت کا پرچم بلند رکھیں گے ،دین اسلام کے تحفظ اور ملکی سلامتی کیلئے باطل قوتوں کا مقابلہ حسینی جذبہ سے سرشار ہوکر کرینگے ،انتشار پھیلانے اور امن وامان کی فضاء کو خراب کرنے کی ملک دشمنوں کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے ۔پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے تعمیر وترقی کیلئے یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا ،محرم الحرام امن وسلامتی حق کو بلند کرنے کیلئے باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزاہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں شہداء کربلا کانفرنس منعقد کی جائینگی ۔