عاشور ہ کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے : ذوالفقار علی
راجن پور+جام پور (نمائندہ نوائے وقت+خبر نگار) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے علماء کرام اور انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور ہ کے دوران فول پروف سکیورٹی کا بندوبست مکمل کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی ادارے چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ، میٹرل ڈیٹیکٹر اور دیگر آلات بھی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور انجمن تاجران کا تعاون مثالی ہے۔ انہوں نے صدر انجمن تاجران کو ہدایت کی کہ یوم عاشورہ پر جلوسوں کے روٹس میں آنے والی دکانوں کو بند رکھا جائے۔ دوران مجالس حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس داران اور منتظمین مجالس ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔