علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت سمسٹر خزاں میں داخلے جاری
وہاڑی (نامہ نگار) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر وہاڑی ڈاکٹر نگہت شاکر کے مطابق پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، بی ایس ، ایف اے اور میٹرک پروگرام میںسمسٹر خزاں2020ء کے داخلے جاری ہیں پی ایچ ڈی ،ایم فل، ایم ایس سی اور بی ایس کے داخلوں کی آخری تاریخ 8 ستمبر 2020ء ہے ایف اے اور میٹرک کے داخلوں کی آخری تاریخ 31 اگست2020ء ہے۔