خوشحال اور پرامن پاکستان حقیقی منزل ہے : ڈاکٹر خاور علی شاہ
کبیروالا (نامہ نگار) خوشحال اور پر امن پاکستان حقیقی منزل ہے، حکومت کو مشکلات اور سنگین بحرانوں سے نکلنے کیلئے بعض سخت فیصلوں کی صورت میں کڑوے گھونٹ بھرنے پڑے، عالمی برادری، پاکستان کی ’’کرونا وائرس‘‘ کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیوں پر حیران ہورہی ہے، ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے معززین علاقہ سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔