وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات‘ محرم باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے: علی رضا گردیزی
ملتان (سپیشل رپورٹر)سماجی رہنماء سید علی رضا گردیزی نے کہا ہے کہ محرم کا مہینہ باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔ اس ماہ مقدس میں امن اور رواداری کی فضاء کو قائم رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز صرف امن میں پوشیدہ ہے۔