یاسر شاہ گیند پر تھوک لگانے سے بچ نکلے ‘کیمرے نے پکڑ لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے بائولنگ کراتے ہوئے غیر ارادی طور پر ہاتھ پر تھوک لگا لیا۔گیند پر تھوک لگانے سے پہلے یاسر کو فوراً ہی احساس ہوا تو ہاتھ پتلون سے صاف کرلیا۔یاسر نے تو تھوک لگا کر ہاتھ صاف کرلیا لیکن کیمرے سب کچھ دیکھا لیا۔ کرونا کے پیش نظر گیند پر تھوک لگانا ممنوع ہے۔ گیند کو تھوک لگانے کا پہلا واقعہ انگلینڈ‘ ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ میچ میں پیش آیا تھا۔