اہل خانہ کو یرغمال بنا کر مختلف علاقوں میں لاکھوں کے 6 ڈاکے
لاہور (نامہ نگار) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علا قہ میں ڈاکو شہبازکی فیملی کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ مالیت‘ چوہنگ میں مزمل حسین کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ40 ہزار مالیت‘ مغلپورہ میں مستقیم کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ10ہزار روپے مالیت‘ شاہدرہ میں مجاہد کے گھر سے1لاکھ30 ہزار کی مالیت‘ اچھرہ میں کرامت کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت‘ شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں اشتیاق کی فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ20ہز ار کی نقدی‘ زیورات اور مو با ئل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ لٹن روڈ میں موسی، ڈیفنس میں عاطف کی گاڑیاں‘ یکی گیٹ، نولکھا ، لٹن روڈ ، شیراکوٹ اور سبز ہ زار ،ٹا ؤ ن شپ ،گر ین ٹاؤن ،کا ہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔