محرم الحرام کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی ہوگی: آفتاب شیر پائو
پشاور ( نیٹ نیوز) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی ہوگی جس میں مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی شریک ہو گی اے این پی کے دیرینہ کارکن سعید خان کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میری ملاقات ہوئی ہے اور ہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میر حاصل بزنجو کی موت کی وجہ سے اے پی سی محرم کے بعد کریں گے۔