سپینش کلب سیویا نے چھٹی مرتبہ یورپا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سپینش کلب سیویا نے اٹالین کلب میلان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر یورپا کپ کا ٹائٹل چھٹی مرتبہ جیت لیا، لاکاکو نے گول کرکے انٹر میلان کو برتری دلا ئی، 7 منٹ پر بعد سیویاکے ڈی جونگ نے میچ برابر کردیا۔ ڈی جونگ نے دوسرا گول کیا لیکن صرف ایک منٹ بعد گوڈن نے مقابلہ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں لاکاکو کے اون گول کی بدولت سیویا کو پھر برتری ملی جو آخر تک قائم رہی۔
سپینش کلب سیویا نے چھٹی مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔