کرونا: پابندی کے باوجود ڈنر میں شرکت پر آئرلینڈ کے وزیر زراعت مستعفی
ڈبلن (شِنہوا) آئرلینڈ کے وزیر زراعت ، خوراک و سمندر دارا کیلری نے گالف ڈنر جس میں اجازت سے زیادہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا، شرکت کرکے صحت عامہ کے ضابطوں کو توڑنے پر استعفی دے دیا۔ کیلری کے استعفیٰ کے بعد جاری ایک سرکاری بیان میں آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ انہوں نے بدھ کی شام گولف ڈنر میں شرکت کے بعد جمعہ کی صبح ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ مارٹن نے کہا کہ اس پروگرام میں ان کی شرکت غلط تھی اور ان کی طرف سے ایک غلط فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد اس طرح سے نہیں ہونا چاہئے تھا جس کی اجازت حکومت نے گزشتہ منگل کو دی تھی۔