کاٹی کا سابق ایم ڈی واٹر بورڈمصباح الدین فریدکے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی ( کامرس رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان،نائب صدر سید واجد حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق ایم ڈی مصباح الدین فریدکے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایس ایم منیر نے کہا کہ اعلیٰ صفات کے حامل مرحوم دوبار واٹر بورڈ کے ایم ڈی کے اہم عہدہ پر فائز ہوئے۔ ادارے میں انہیں ایک متحرک اور شہر میں پانی اور سیوریج کے مسائل سے واقفیت اور ان کا ادراک رکھنے والا افسر مانا جاتا تھا، مرحوم ایک اچھے منتظم اوراعلیٰ اقدار والی شخصیت کے مالک تھے۔ مصباح الدین فرید کواہالیان کراچی ان کی خدمات کے باعث کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ مصباح الدین فرید کی شہر اور واٹربورڈ کے حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں۔مرحوم نے ادارے کو استحکام دیا اور اس کی نیک نامی کیلئے سخت محنت کی۔ مصباح الدین فرید تعمیر کراچی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رہے جبکہ کے تھری، ایس تھری اور کے فور سمیت اہم منصوبوں میں بھی انہیں شامل کیا گیا۔ادارے کے ملازمین سمیت سیاسی،سماجی ، مذہبی اور عوامی حلقوں میں یکساں مقبول تھے۔شیخ عمر ریحان نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل دے،آمین