آرٹ بچوں کی اعلیٰ ذہنی نشوونما کا ضامن ہے:ثمن رائے
لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ آرٹ بچوں کی اعلی ذہنی نشوونما کا ضامن ہے،انکی تعمیری و تخلیقی صلاحیتوں کونکھارنے میں فلم ایک موثر ذریعہ ہے،دی لٹل آرٹ الحمرا کے تعاون سے 12ویں لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا انعقاد کر کے اپنی اہم ذمہ داری نبھا رہی ہے،انکے تعاون میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار اس فیسٹیول کے آن لائن افتتاحی تقریب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کو آرٹ کی قدروں سے روشناس کروانا الحمرا کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے،فیسٹیول میں 24ملکوں کی 16زبانوں میں 158فلمیں دیکھائے جانا بلاشبہ ایک اہم سنگ میل ہے جو بچوں کو عالمی فکر و فن سے ہم آہنگ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔افتتاحی سیشن کی آن لائن تقریب میں کامران لاشاری،شعیب احمد،ثمن رائے،ڈاکٹرفوزیہ سعید،طلحہ علی،عارف بیگ نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ایل آئی سی ایف ایف شعیب احمدنے پینل کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کی تمام فلمیں سٹارز پلے پرآن لائن دیکھائی جائیں گی،فیسٹیول 21نومبر تک جاری رہے گا،یہ ہمارا سالانہ ایونٹ ہے۔،اس میں قومی و بین الاقومی سطح پر بچوں پر تیار ہونے والی فلمیں دیکھائی جاتی ہے،بچوں کی اپنی پرڈیوس کردہ فلمیں بھی فیسٹیول میں دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کریں گی۔