اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی
لاہور(نامہ نگار) اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس جمیل ظفر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران 25 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 65 دستے روانہ کئے گئے۔مجالس اور جلوسوں پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے650سے زائد بیریئرز لاہور کی تمام ڈویژنز میں بھجوائے گئے۔محرم الحرام کے حوالے سے اے آر ایف کے سپروائزری افسران کو بھی ضروری ہدایات دی گئیں۔گذشتہ ہفتے کے دوران مذہبی،سیاسی وسماجی15سے زائد اجتماعات پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیاگیا۔اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے مختلف مظاہروں میں 3385 سے زائد افراد کو پرامن طور پر منتشر کیا۔سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 400 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔مختلف یونینز کے 3 سے زائد احتجاجوں کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی۔