پانچ روز قبل زہریلی دوائی پینے والی خاتون دم توڑ گئی
کنری(نامہ نگار) کنری کے قریب نیو سونٹھی کے گاؤں عابد قائم خانی کی رہائشی خاتون رانی زوجہ سومجی کولہی نے پانچ روز قبل مبینہ طور پر فصلوں پر اسپرے کرنے والی جراثیم کش دوائی پی لی تھی اچانک دوبارہ حالت خراب ہونے پر اس نے دم توڑ دیا۔ ، بھائی آتم کولہی کاکہناتھاکہ بہن کی آخری رسومات کے بعد وہ اس سلسلے مقدمہ درج کروائیں گے۔