ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا
کراچی (این این آئی ) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.10روپے سے بڑھ کر168.25 روپے اور قیمت فروخت 168.35روپے سے بڑھ کر168.45روپے ہو گئی تاہم زیر تبصرہ مدت میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے اور قیمت فروخت168.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔