کرنٹ لگنے کے واقعات کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 2افراد جاں بحق
فیروزوالہ( نامہ نگار)کرنٹ لگنے کے دو واقعات میں امام مسجد سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے گاؤں لدھیکے میں مولانا سید غفور احمد شاہ جن کی عمر 72 برس بتائی گئی ہے جامع مسجد میں نماز عشاء کی اذان دینے لگے تو سپیکر سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے اسی طرح محلہ ہنجرانوالہ میں 26 سالہ نوجوان محمد عتیق گجر اپنے گھر میں پنکھا چلاتے کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔