نوائے وقت سروس
نعیم الرحمن اعوان کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت
گوجرخان(نامہ نگار)شیخ علی عابدکے جاری اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کا سابق صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن نعیم الر حمن اعوان کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت ، ڈ سٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداران نے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، جن میں شیخ علی عابد جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین نمائندہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن سرپرست اعلیٰ شجاع اقبال راجہ ، سابق صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی شاہد اقبال راجہ ، دیگر عہدیداران میں عاطف شمشیر علی ، شاہ زیب بٹ ، طارق حسین ، ماسٹر منیر احمد ، محمد ابراہیم ، غلام عباس گوگا ، اورنگزیب ، حاجی محمد اسحاق ، طارق محمود، احسان الحق بابراور غلام مصطفی شامل ہیں۔
ملک تنویر اسلم سیتھی کا دورہ بوچھال کلاں
بوچھال کلاں (نامہ نگار )سابق صوبائی وزیر ایم پی اے ملک تنویر اسلم کا دورہ بوچھال کلاں مخلف گھروں میں فاتحہ خوانی کی ، ملک تنویر اسلم سیتھی نے بوچھال کلاں میں مسلم لیگی کارکن ملک صفدر حیات بربری کے بہنوئی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلنددرجات کے لئے دعا کی بعز ازان وہ ملک اسلم ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں ان کے پوتے کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پران کے ہمراہ ملک ناصر اجان ، ملک محمد خان بھال ، ملک شفیق آیان سینٹر اور مسلم لیگی ورکرز بھی موجود تھے
طیب بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک
کلرسیداں(نامہ نگار)برطانیہ کے شہر لیسٹر میں مقیم اخلاق بھٹی کے فرزند محمد طیب بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب چوآخالصہ کے قریب گاوں سہوٹ بگیال میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،سید راحت علی شاہ،پیر محمد افضل نقیبی ،نمبردار اسد عزیز ، شیخ خورشید احمد،راجہ بشارت صراف اور دیگر نے شرکت کی ۔