قاضیاں کا نواحی گائوں نئی آبادی گیس جیسی نعمت سے محروم
بیول (نامہ نگار)قاضیاں شہر کا نواحی علاقہ نئی آبادی میں دس سال سے زائد عرصہ ہو گیا پائپ پڑے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ارد گرد کے علاقوں میں گیس آئی اور نئی آبادی میں پائپ پھینکے گئے دس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود گیس نہیں لگ سکی عام انتخابات 2018میں منتخب ممبران اسمبلی نے جیت جانے کے بعد گیس لگوانے کا وعدہ کیا لیکن دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود وعدہ وفا نہ ہو سکا عوامی حلقوں نے منتخب ممبران کوباور کروایا کہ نئی آبادی کو گیس مہیا کرنے کا وعدہ پورا کریںتا کہ عوام گیس جیسی قدرتی نعمت سے مستفید ہو سکے۔