تیزرفتار بس ڈرائیور نے مزدا گاڑی کو ٹکر مار دی، تین افراد زخمی
چکوال(نامہ نگار) قصبہ بلکسر تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں بس ڈرائیور نے بس تیزرفتاری غفلت سے چلاتے ہوئے مزدا گاڑی کو ٹکر ماردی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ شفقت کمالIP/SPO نے استغاثہ دیا کہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ملزم ڈرائیور محمد یوسف سکنہ ملتان بس نمبریLE 8822 کو انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلاتا ہو اآیا جس کو روکنے پر وہ نہ رکا اس نے مزدا نمبریLET 1572کو ٹکر ماری ۔ اے ایس آئی محمد آصف نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔