نالے میں ڈوب کر نو جوان جاں بحق
چکوال(نامہ نگار) قصبہ گگھ کا نوجوان لڑکا گہر ے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ پورے علا قے میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ہے اور پانی گہرائی میں بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے نوعمر لڑکے دھوکہ کھا کر نہانے کیلئے نالے میں اترتے ہیں تو پھر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔، حمزہ آفتاب بھی نہانے کیلئے نالے میں اترا اور گہرے پانی کی نظر ہوگیا۔