جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر سینٹازر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے
راولپنڈی (ا پنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کی زیر صدارت محرم الحرام کے جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز، انتظامیہ، پولیس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہو ںنے اسسٹنٹ کمشنروںکو ہدایت کی کہ جلوسوںکے روٹوں کادورہ کریں تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے انہوں نے لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے داخلی راستوں پر سینٹازر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور شرکاء کے لئے کرونا وائرس سے بچاؤ کا ماسک لازمی قررار دیا جائے انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کارپوریشن عمران صفدر کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر موجود سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اس موقع ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ضلعی امن کمیٹی محرم کے ایام کو پرامن طور پر گزرنے کے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر رنے تحصیل آفس راولپنڈی کا دورہ کیا جس کے دوران شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تنبیہ کی کہ عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور عوام کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیںانہوں نے تحصیل آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اپنی سیٹ پر موجود نہ ہونے والے افسران و اہلکاروں کی سرزنش کی اور کہا کہ آیندہ اس قسم کا رویہ قابل برداشت نہیں ہو گاانہوں نے اپنے کام سے آنے شہریوں سے گفتگو کی اور ان سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔