بدامنی کے خاتمہ کیلئے عدل فاروقی کا اپنانا ہوگا:مولانا عزیزالرحمن
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں نے سیرت حضرت عمر ؓ کے موضوع پر مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروقؓعدل وانساف کے پیکر تھے،ملک عزیزسے بدامنی کے خاتمے کے لیے عدل فاروقی کو اپنانا ہوگا۔ حضرت عمرؓ کا طرز حکمرانی تمام مسلمان حکمرانوں کے مشعل راہ ہے،آپ ؓ کی انسانیت کے خدمات قابل تقلید ہیں۔ مولانا عزیزالرحمن ، مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس ، مولانا قاری علیم الدین شاکر کا کہنا تھا کہ اسلام کی اشاعت میں آپؓ کا کردار مثالی ہے۔حضرت عمر فاروقؓ کو آپؐ سے والہانہ عقیدت ومحبت تھی۔اور ترویج اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔علماء کرام نے کہا کہ جب آپؓ منصب خلافت پر فائز ہوئے تو عدل وانصاف کی عمدہ مثال قائم کی۔