پی ٹی آئی دور میں شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں:ناصراقبال خان
لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ اورسلمان پرویز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دوراقتدار میں عام لوگ انصاف اوربنیادی حقوق سے محروم ہیں۔حکمرانوں کوگیارہ کروڑ کی آبادی والے صوبہ کوتختہ مشق بنانے کاحق کس نے دیا۔ کپتان کی ٹیم میں ایک بھی بردبار نہیں، نناوے فیصد لوگ بزدار اورصرف ان کے ساتھ وفادار ہیں۔تبدیلی سرکار حالیہ بارش کے نتیجہ میں17قیمتی جانوں کے ضیاع کاحساب دے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بدامنی ، بدعنوانی ،بدزبانی اوربدانتظامی کادوردورہ ہے۔