مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں دومتفرق قراردادیں
لاہور( خصوصی نامہ نگار )سیف سٹی پراجیکٹ مالی بحران کا شکار ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سیف سٹی پراجیکٹ مالی بحران کا شکار ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔علاوہ ازیںباب لاہور منصوبے میں تاخیر اور لاگت میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔