ایک نوجوان کے قتل اور تین کو شدید زخمی کرنے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ریس کورس پولیس نے ایک ہفتہ قبل شادی کی تقریب میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان کے قتل اور تین کو شدید زخمی کرنے کی واردات میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کرلیاشادی کی تقریب میں فائرنگ سے مناظر کو قتل جبکہ بلال، محییٰ الدین اور سلیمان کو زخمی کیا گیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا پولیس نے جد ید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم عارش عرف بھولا کوگرفتار کر لیاجبکہ مقدمہ کا مرکزی ملزم احسن گلفراز اوراس کے ساتھی یاسراورعامر پہلے ہی گرفتارہوچکے ہیں۔تھانہ رتہ امرال پولیس نے شادی شدہ عورت سے زیادتی کرکے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا پولیس کو متاثرہ خاتون مسماۃ (ف) نے درخواست دی کہ حنیف شاہ نے اسلحہ کے زورپر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کرتارہا،جس پر تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج کیاگیاجد ید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے شادی شدہ عورت سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم حنیف شاہ کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ جڑواں شہروں میں تین لڑکیاں اور کمسن لڑکے سمیت چار افراد اغواء کرلئے گئے تھانہ کھنہ کو علی جعفر نے بتایا کہ ضیاء مسجد کے قریب سے مدعی کے15 سالہ بیٹے معیز جعفر کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے تھانہ کوہسار کو قاسم جاوید نے بتایا کہ بلیو ایریا میں مدعی کا والد جاوید اختر جو ریسٹورنٹ میں کام کرتا ہے کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے تھانہ صادق آباد کومسماۃ معصوم اسماعیل نے بتایا کہ ڈھوک کالا خان میں میری بہو مسماۃ دلاویز کو ملزمان انعام اللہ وغیرہ نے اغوا کر لیا ہے تھانہ مورگاہ کوحبیب الرحمن نے بتایا کہ میری 20 سالہ بیٹی مقدس حبیب کانکاح ذیشان خالد سے ہواجسے ملزمان ثاقب مشتاق وغیرہ نے اغواء کرلیاہے تھانہ نون کو چن زیب نے بتایا کہ گولڑہ موڑ پر مدعی کے 26 سالہ بیٹے محمد عابد کونامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے تھانہ رمنا کو صوفیہ نے بتایا کہ سیکٹرG 12 میں مدعیہ کی17 سالہ بیٹی سلمیٰ کو ملزم مبشر نے اغواء کرلیا ہے ۔