کاروباری ہفتے کا آخری روز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند، ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 534 پوائنٹ کی کمی سے 31350 رہا اور 174,374,850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,560,596,026 پاکستانی روپے رہی۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر158.30 سے کم ہوکر157.30 کی سطح پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 90 پیسے سستا ہو کر 158.90سے کم ہوکر158روپے پر آگیا۔