محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری اسکولوں کے مین گیٹ پرپاکستان کاجھنڈابنانےکافیصلہ کرلیا اور تمام اسکولوں کے پر نسپلز،ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ ٹیچرز کو جلد عمل کرنے ہدایات کردیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے سرکاری اسکولوں کےمین گیٹ پر پاکستان کا جھنڈا بنانے کا فیصلہ کرلیا ، جھنڈےکےاوپرہم پاکستانی، وی آر پاکستانی بھی لکھاجائے گا جبکہ جھنڈے کےساتھ ہی محکمہ تعلیم خیبرپختونخواکا لوگو بھی بنایاجائے گا۔ڈائریکٹرایجوکیشن خیبرپختونخوا نے ایجوکیشن افسران کومراسلہ جاری کردیا ، جس میں تمام اسکولوں کے پرنسپلز،ہیڈ ماسٹرزاورہیڈ ٹیچرز کو جلد عمل کرنے ہدایات کی گئی ہے۔مشیرتعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اقدام سےطلبامیں وطن سے محبت کا جذبہ مزید بڑھے گا، ہم پاکستانی کا پیغام صوبے کے ہر گھر تک جائے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024