عقیدہ ختم نبوت کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی، سیدفرحان شاہ نعیمی
کراچی (نیوزرپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنت کراچی کے سیکٹری اطلاعات ونشریات سید فرحان شاہ نعیمی ،صاحبزادہ غلا م غوث گولڑو ی ،وعلامہ حبیب الرحمن دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مرکزی جماعت اہلسنت کراچی کے تحت ہفتہ 24اگست کو خالقدیناہال میں منعقدہ مرکزی ختم نبوت کانفرنس تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی مرکزی قائدین عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ ،پاکستان کی موجودہ صورت حال اور کشمیر کے حوالے سے پالیسی اور اہم اعلانات کریں گے ملک بھر سے مرکزی جماعت اہلسنت کے قائدین کی شرکت کانفرنس کو تاریخی بنارہی ہے ۔کانفرنس میں بڑی تعدادمیں عاشقان رسول شامل ہوکر ناموس رسالت پر مرمٹنے کا عہد کریں گے پاکستان کشمیرلازم وملزوم ہیں مرکزی جماعت اہلسنت اپنے کشمیری بھائیوں پر بھارتی ظلم وبربریت کی بھرپور مذمت کرتی ہیں اور اس فیصلہ کن گھڑی میں کشمیریوں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیںمرکزی ختم نبوت کانفرنس سے مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر حضرت پیرمیاں عبدالخالق بھرچونڈی،مفتی اعظم پاکستان پروفیسرمفتی منیب الرحمن ،مرکزی ناظم اعلیٰ حجتہ الاسلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی ،صوبہ سندھ کے امیر مفتی اعظم سندھ حضرت قبلہ مفتی محمد جان نعیمی ،حضرت علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی ، مرکزی جماعت اہلسنت کراچی کے امیر حضرت علامہ مفتی عبدالعلیم قادری ،پیر سید ضمیر شاہ جیلانی ،پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی ،حضرت پیر میاں عبدالباقی،مفتی شفیق احمد قادری ،صاحبزادہ ریحان امجد علی نعمانی ،سینئر نائب امیر کراچی مفتی غلام یاسین گولڑوی ،ناظم اعلیٰ کراچی صاحبزادہ زبیر ہزاروی ،حضرت پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی علامہ عبدالغفار قادری،مفتی تاج الدین نعیمی ،سید احسان احمد گیلانی ،علامہ فیاض احمد نقشبندی ،علامہ اللہ بخش قادری ودیگر علماء ومشائخ خطاب کریں گے،شہربھرمیں اس عظیم الشان کانفرنس کی تشہیر کے لئے پینافلیکس ،بینرز،پوسٹر،اشتہارات آویزاں کردئے گئے ہیں جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے مرکزی ختم نبوت کانفرنس کا عوام اہلسنت کے حلقوں میں زبردست خیر مقدم کیا گیاکراچی بھر کے تمام اضلاع سے عاشقان رسول کے قافلے علماء کرام ومشائخ عظام کی قیادت میں خالقدینا ہال میں پہنچے گے ضلع ملیر سے مفتی اکبرالحق قادری ،ضلع جنوبی سے علامہ سید ذوالفقار ،ضلع کورنگی سے علامہ زبیر عامرگیلانی ،ضلع وسطی سے علامہ عبدالرشید تونسوی ،ضلع شرقی سے عبدالرحمن نورانی ،ضلع غربی سے علامہ حبیب اللہ قادری،کی قیادت میں قافلے جلسہ گاہ میں پہنچے گے ۔