پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے:فردوس عاشق اعوان

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ میں تمام دستیاب ذرائع اختیار کرے گا۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم مقبوضہ کشمیر میں اپنے جائز حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو بے نقاب کرے گا۔