بی اے / بی ایس سی اور ایم اے ایم ایس سی کی کلاسیں برقرار رکھی جائیں
مکرمی! حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ سال 2020 ء سے انگریزی کو چھٹی کلاس سے بطور مضمون لانچ کیا جائیگا۔ نصاب تعلیم کے معاملے میں کئی تجربات کئے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں شرح تعلیم بے حد متاثر ہو رہی ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے گزشتہ کئی سالوں سے یونیورسٹیوں میں بی ۔ ایس 4پروگرام شروع کرائے ہیں طلبا طالبات ایف اے ایف ایس سی کے بعد بی ایس 4 پروگرام میں د اخلہ لیتے ہیں جو ایم اے ایم ایس سی کی ڈگری کے برابر ہوتا ہے۔ حکومت ایم اے ایم ایس سی کی کلاسیں بند کر کے بی ایس 4 شروع کرنا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایم اے ایس ایس سی کی کلاسز بند نہ کریں اس پروگرام کو بند کرنے سے لاکھوں بی اے بی ایس سی طلباء ایم اے ایم ایس سی کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)