سوکا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائیلز‘اسلام آباد کاپہلا مرحلہ مکمل
اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) سوکا ورلڈ کپ کی حتمی ٹیم کی تشکیل کیلئے لیثررلیگز نے برطانوی کوچ کیون ریویز کی خدمات حاصل کی ہیں جو اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں اوپن ٹرائیلز کے زریعہ کھلاڑیوں کا انتخاب کریںگے۔ جس کا پہلا مرحلہ 20تا21اگست اسلام آباد میںمنعقد ہوا۔ برطانوی کوچ کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے سٹی اسکول، آئی سی اے ایس اور بیکن ہاؤس اسکولز کے بچوںکے ساتھ کیون ریویز نے ٹریننگ سیشن کیا اور انہیں جدید فٹبال کے اسرارورموز سکھائے اور انہیں بتایا کہ کیسے اچھا فٹبالر بنا جاسکتا ہے۔ اسکولز بوائز نے بڑی توجہ اور انہماک سے برطانوی کوچ کی دی گئی ٹپس کوذہین نشین کیا۔ ٹریننگ سیشن کے بعد شریک کھلاڑیوں نے برطانوی کوچ کی ٹریننگ پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لیثررلیگز کے شکر گذار ہیں کہ انہوںنے ہمیں تجربہ کاربرطانوی کوچ سے فٹبال کے اسرارورموز سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔