فیفا نے فٹبال کے بہترین گول شارٹ لسٹ کرلئے
بارسلونا(آئی این پی) فیفا نے دنیائے فٹبال کے 10بہترین گولز شارٹ لسٹ کرلئے ہیں۔ لائنل میسی اور لاتان ابراہیموچ کے گول بھی فہرست میں شامل ہیں۔فیفا نے10 فٹبالرز کے گولز شارٹ لسٹ کرلئے ہیں جن میں سے بہترین گول کا چنا ہوگا۔بارسلونا کے لائنل میسی کا ریال بیٹس کیخلاف کیا گیا گول بھی نامزدگی میں شامل ہے۔ ایل کے گلیکسی کی نمائندگی کرنے والے سوئیڈش فٹبالرزلاتان ابراہیموچ کا گول بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہے۔برازیل کے میتھیوزکونھا ،اٹلی کے فیبیو کواگلیاریلا اور کولمبیا کے یوان فرینڈو کے گول بھی فہرست میں شامل ہیں۔فہرست میں امریکا، کیمرون اور ناردرن آئرلینڈ کی ویمن فٹبالرز کے گولز بھی نامزد کئے گئے ہیں۔ شائقین یکم ستمبر تک اپنے بہترین فٹبالر کے گول کو ووٹ دے سکتے ہیں۔