نیشنل سائیکل ریس کا آغازآج ہوگا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز اینڈ وومنز سینئر و جونیئر روڈ سائیکل ریس کا آغاز(آج)جمعہ سے کراچی میں ہوگا۔ایونٹ میں پی سی ایف سے ملحقہ یونٹس پاکستان آرمی،واپڈا ،ایس ایس جی سی،بائیکستان،پی او ایف واہ کے علاوہ سندھ ،پنجاب،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیموں کے 120سے زائد سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔