اعجاز شاہ کا ایف آئی سی میں طبی معائنہ کشمیر پر سمجھوتہ ہوگانہ حکومت اور فوج کشمیریوں کو مایوس کریگی: وزیر داخلہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے جمعرات کے روز اے ایف آئی سی میں طبی چیک اپ کرایا۔ سینئر ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا، جس کے بعد انہیں سی سی یو میں داخل کرلیا گیا۔ وہ کچھ عرصہ قبل بھی اے ایف آئی سی میں ان کا طبی معائنہ ہوا تھا ۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور فوج کشمیریوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی ،کشمیر ہماری شہ رگ ہے، مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہماری بقا کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے کیونکہ پانی کشمیر سے آتا ہے پاکستان پرامن ہے تاہم بھارت پرامن نہیں ہے۔