یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ تباہ کردیا ہے: وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی عید الاضحیٰ کے دوسرے دن اچانک سوک سینٹر حیدرآباد پہنچے، ان کی آمد کے بعد ایم ڈی واسا ، ڈپٹی کمشنر اور پی پی رہنما بھی سوک سینٹر پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آلائشیں اٹھانے میں کوتاہی کی گئی تو کارروائی ہوگی، نہ ہم فرشتے ہیں اور نہ ہی دوسری جماعتوں میں فرشتے ہیں، اچھے برے لوگ سب جگہ ہوتے ہیں، کام کر کے سندھ کو برباد کرنے کا تاثر ختم کریں گے۔سعید غنی نے بتایا کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ تباہ کردیا ہے، تین چار مہینوں میں تمام محکموں میں بہتری دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر اطلاع آنے کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ معمول میں کام کیسے ہوتا ہے، وزیر کی آمد کا علم ہو تو کام میں تیزی آجاتی ہے۔ مارے مسائل زیادہ اور وسائل محدود ہیں۔ واٹر کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کی کوشش کرتے ہیں۔ کمیشن کے بعض احکامات میں اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں جو ہم نہیں کرسکتے۔