راولپنڈی: اشتہاری ملزم کو چھڑانے کیلئے 50 افراد کا تھانے پر حملہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ پیر ودھائی میں دو ملزمان کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا ہوائی فائرنگ اور پتھرائوکردیا پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی جس سے اڈہ پیرودھائی کا علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا‘ حملہ آوروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او چودھری ریاض نے بتایا کہ قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کیسوں میں یاسر گروپ کے اشتہاری ملزم عاطف کو گرفتار کیا تو بنگش کالونی سے چالیس 50 کے قریب افراد نے آکر تھانے پر دھاوا بول دیا اور گرفتار ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی جس سے متعد افراد زخمی ہوگئے سات مظاہرین پولیس نے حراست میں لے لئے ایس ایچ او نے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ7ATAسمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے حملہ آوروں کی شناخت کیلئے کوششیں جاری ہیں۔