مکرمی! وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے حادثے سے متعلق تحقیق و تفتیش کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔اس افسوس ناک واقعے کے بعد ملکی قیادت نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے اور دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے نیشنل ایکشن پلان کو ہر صورت کامیاب بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ان دونوں رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کے اس وعدے سے عوام کو امید پیدا ہوئی ہے کہ دشمنوں کی دہشتگردانہ اور بزدلانہ کارروائیاں ملکی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔(رضا ادیب لاہور)
انتہا پسندی کےخلاف بہادرانہ فیصلے
Aug 23, 2015